Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / برقی معاملت میں بدعنوانیوں کا ثبوت موجود

برقی معاملت میں بدعنوانیوں کا ثبوت موجود

ثبوت پیش نہ کیا تو عابڈس پر ناک رگڑنے ریونت ریڈی کا چیالنج
حیدرآباد /12 جنوری ( سیاست نیوز ) کانگریس کے قائد و رکن اسمبلی ریونت ریڈی نے سی بی آئی تحقیاقت کرانے پر برقی معاملت کی تمام بدعنوانیوں اور بے قاعدگیوں کو ثبوت کے ساتھ پیش کرنے کا اعلان کیا ۔ اگر نہیں کیا تو عابڈس کی سڑک پر ناک رگڑنے کا چیالنج کیا ۔ مباحث کیلئے وقت اور دن مقرر کرنے والے ریونت ریڈی آج اسمبلی کے سامنے یادگار شہیداں پر اپنے حامیوں کے ساتھ پہونچ گئے اور مباحث کا چیالنج کرنے والے ٹی آر ایس قائدین کا انتظار کیا اور کہا کہ جو بھی بے قائدگیاں اور بدعنوایاں ہوئی ہیں ان کے پاس سارے ثبوت موجود ہیں ۔ اگر ٹی آر ایس کے قائدین مباحث کیلئے پہونچ جاتے تو وہ ایک ایک کرکے پیش کردیتے تھے ۔ ٹی آر ایس کے رکن پارلیملنٹ پی سمن اور دو ا رکان قانون ساز کونسل بی راجیشوری ریڈی ، بھانو پرساد نے ان کے اعتبار پر جو سوالیہ نشان اٹھایا ہے وہ انہیں زیب نہیں دیتا ۔ بی سمن کا اعتبار گاندھی بھون کے چپراسی کے برابر بھی نہیں ہے ۔ وہ عثمانیہ یونیورسٹی جانے تیار میں کیا چیف منسٹر وہاں آسکتے ہیں کس پر کس کو اعتبار ہے اس کا اندازہ ہوجائے گا ۔ وزارت نہ ملنے پر تلگودیشم سے مستعفی ہونے والے کے سی آر نے علحدہ تلنگانہ ریاست حاصل کرنے کے بعد کانگریس صدر مسز سونیا گاندھی کو دھوکہ دیا ۔ علحدہ تلنگانہ ریاست کیلئے زندگیاں قربان کرنے والے طلبہ اور نوجوانوں کے پاس چیف منسٹر کا کوئی اعتبار نہیں ہے ۔ 12 فیصد تحفظات کے وعدے کو پورا نہ کرنے والے چیف منسٹر کا مسلمانوں اور قبائلی طبقات میں کوئی اعتبار نہیں ہے ۔ دلت کو چیف منسٹر بنانے کے وعدے سے انحراف کرنے والے کے سی آر پر دلتوں کو اعتبار نہیں ہے ۔ مباحث سے راہ فرار اختیار کرتے ہوئے ٹی آر ایس کے قائدین نے یہ ثابت کردیا کہ برقی معاملت میں بڑے پیمانے پر بدعنوانیاں اور بے قاعدگیاں ہوئی ہیں ۔ تقسیم ریاست بل میں تلنگانہ کو 53.89 فیصد برقی مختص کی گئی ۔ اس کا اعزاز سونیا گاندھی کو ہے ۔ برقی کی خریدی ، اور بھدراردی برقی پلانٹس کے قیام میں بڑے پیمانے پر بدعنوانیاں ہوئی ہیں ۔ کانگریس کے رکن اسمبلی ریونت ریڈی نے کہا کہ پولاورم پراجکٹ تعمیر کرنے پر خون کی ندیاں بہادینے کا کے سی آر نے انتباہ دیا تھا ۔ اب اپنے بے نامی ادارے ایس ای ڈبلیو کیلئے پراجکٹ حاصل کریں ۔ اس ادارے کے ذریعہ اپنے اخبار میں سرمایہ کاری کرالی ۔ اس کو انہوں نے ہی منظر عام پر لایا تھا جس کے بعد ٹنڈر منسوخ کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT