Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / برقی معاہدوں اور اثرات پر کتاب شائع کرنے کا فیصلہ

برقی معاہدوں اور اثرات پر کتاب شائع کرنے کا فیصلہ

تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی اسٹریننگ کمیٹی کا اجلاس، کودنڈارام کا خطاب

حیدرآباد۔14جولائی(سیاست نیو ز) چیرمن تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی پروفیسر کودنڈارام نے جے اے سی اسٹرینگ کمیٹی اگلے ہفتے حکومت تلنگانہ کے دوسالوں میں کئے گئے برقی معاہدوں اور اس کے اثرات پر مشتمل رپورٹ پر ایک کتاب شائع کریگا۔ آج یہاں ٹی جے اے سی دفتر واقع نامپلی میںمنعقدہ پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے پروفیسر کودنڈارام نے مزیدکہاکہ ماضی میں تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ریاست کے تعلیمی نظام میں درکار اصلاحات کے عنوان سے دو بڑے اجلاس بھی منعقد کئے جس میںتعلیمی نظام میںتبدیلی کے متعلق تجاویز بھی وصول ہوئے ۔ انہوں نے کہاکہ جے اے سی ذمہ داران کے مشوروں اور اجلاس سے حاصل تجاویز کے ذریعہ بھی ایک رپورٹ تیار کی جائے گی جس کو حکومت تلنگانہ کے حوالے کیاجائے گا۔ کودنڈارام نے ریاست تلنگانہ کے موجودہ حالات پر ودیا ساگر رائو کی تنقید او ربیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے دائرے میں رہکر جمہوری انداز میںبات کرنے کا سب کو حق ہے مگر اپنے بیان کے ذریعہ تلنگانہ کی عوام کی دلآزاری تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی ہرگز برداشت نہیںکریگی ۔ انہوں نے کہاکہ حکومتیں ریاست میںڈیولپمنٹ پروگرامو ں کا اس لئے اعلان کرتی ہے کہ وہ ریاست کی عوام بالخصوص پسماندگی کاشکار طبقات کو فائدہ پہنچا سکے مگر پراجکٹوں میںتبدیلی اور تکمیل میںتاخیرکا راست نقصان عوام کے کاندھوں پر پڑیگا۔کودانڈرام نے کہاکہ ریاست میںبے روزگاری پر بھی عنقریب ریاست گیر کانفرنس کا اعلان کیا جائے گا۔ اسٹرینگ کمیٹی کے اجلاس میںکنونیر ٹی جے اے سی پی رویندر‘ پرشتم ریڈی‘ خواجہ معین الدین ‘ راگھو اوردیگر موجودتھے۔

TOPPOPULARRECENT