Friday , April 20 2018
Home / شہر کی خبریں / برقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا عنقریب فیصلہ

برقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا عنقریب فیصلہ

برقی ملازمین یونین کی نمائندگی پر غور ، وزیر برقی تلنگانہ جگدیش ریڈی
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : ریاست تلنگانہ میں برقی ملازمین کی شرح تنخواہوں میں اضافہ کے مسئلہ پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ 24 اپریل کے بعد کیا جائے گا ۔ وزیر توانائی مسٹر جگدیش ریڈی نے یہ بات کہی اور بتایا کہ تلنگانہ برقی ایمپلائز یونین 1104 کے جنرل سکریٹری مسٹر سائی بابا ، اڈیشنل جنرل سکریٹری مسٹر سی ایچ شنکر کی زیر قیادت ایک وفد نے گذشتہ دن ان سے ملاقات کی تھی ۔ وفد میں برقی ملازمین کے لیے پے ریویژن کمیشن تشکیل دئیے ۔ ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ کے بجائے جی پی ایف ( گورنمنٹ پراویڈنٹ فنڈ ) فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ علاوہ ازیں مختلف مسائل پر اس وفد کے قائدین نے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر نے وفد کو یقین دلایا کہ تلنگانہ اسٹیٹ جینکو اور ٹرانسکو کے منیجنگ ڈائرکٹرس مسٹر پربھاکر راؤ چونکہ بیرونی دورہ پر ہیں 23 اپریل کو اپنے بیرونی دورہ سے حیدرآباد واپس ہوں گے ۔ لہذا مسٹر پربھاکر راؤ کے دورہ سے واپسی کے بعد ہی برقی ملازمین کے دیرینہ حل طلب درپیش مسائل کی یکسوئی کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ اور 24 اپریل کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے ۔ مسٹر جگدیش ریڈی نے بتایا کہ ملازمین برقی ریاست میں برقی کی موثر سربراہی کو یقینی بنانے کے لیے ہمیشہ مصروف ہیں ۔ بالخصوص ریاست تلنگانہ برقی سربراہی کے لیے ملک بھر میں ایک مثالی ریاست ثابت ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موسم گرما میں برقی کے استعمال میں زبردست اضافہ ہوا کرتا ہے ۔ اس کے باوجود حکومت ہر شعبہ جات کے علاوہ گھریلو صارفین کو بھی بلا وقفہ برقی کی موثر سربراہی کے لیے اقدامات کرتے ہوئے برقی کی مانگ کو پورا کرے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT