Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / برقی ملازمین ہڑتال کی نوٹس سے دستبردار

برقی ملازمین ہڑتال کی نوٹس سے دستبردار

حیدرآباد 4 ڈسمبر (سیاست نیوز) برقی ملازمین نے ہڑتال کی نوٹس واپس لے لی کیوں کہ حکومت نے ان کے پیش کردہ تمام مسائل پر توجہ کرنے سے اتفاق کرلیا ہے۔ الیکٹرسٹی ایمپلائز ٹریڈ یونین فرنٹ نے یونین کے قائدین اور وزیر برقی جی جگدیش ریڈی کے مابین کل ہوئی بات چیت پر ہڑتال کی نوٹس واپس لینے کا اعلان کیا۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے عہدیداروں کو ہدایت دی تھی کہ وہ ملازمین کے مطالبات کا جائزہ لیں اور آؤٹ سورسنگ ملازمین کو باقاعدہ بنانے کے لئے اقدامات کریں۔

TOPPOPULARRECENT