Thursday , February 22 2018
Home / جرائم و حادثات / برقی پول سے گر کر زخمی  ہونے والے شخص کی موت

برقی پول سے گر کر زخمی  ہونے والے شخص کی موت

حیدرآباد ۔ /2 فبروری (سیاست نیوز) نریڈمیٹ کے علاقہ میں ایک شخص برقی پول سے گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 45 سالہ شنکریہ جو سائی بابا نگر علاقہ میں رہتا تھا ، پیشہ سے الیکٹریشن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص سب اسٹیشن میں کام کرتا تھا جو آج سینک پوری علاقہ میں ایک برقی کھمبے پر مرمتی کام انجام دے رہا تھا کہ مشتبہ طور پر پول سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ نریڈ میڈپولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے

TOPPOPULARRECENT