Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / برقی پیداوار میں تلنگانہ سرفہرست ، 24 گھنٹے سربراہی : جگدیش ریڈی

برقی پیداوار میں تلنگانہ سرفہرست ، 24 گھنٹے سربراہی : جگدیش ریڈی

کے سی آر کے ویژن سے فاضل برقی کی پیداوار کے مقصد کی تکمیل ، توانائی کے تحفظ پر توجہ مرکوز
حیدرآباد۔ 17 ڈسمبر (سیاست نیوز) وزیر توانائی جگدیش ریڈی نے آج دعویٰ کیا کہ توانائی کی پیداوار میں تلنگانہ ملک بھر کی تمام ریاستوں میں سرفہرست ہے۔ انہوں نے آج یہاں ہفتہ تحفظ توانائی کے اختتامی دن پرچم دکھاکر توانائی دوڑ کا آغاز کیا۔ بعدازاں سرویشیشوریا بھون میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی مساعی اور ملازمین کی سخت محنت کے سبب تلنگانہ نے برقی کی پیداوار میں ملک کی پہلی ریاست بننے پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ وزیر توانائی نے کہا کہ ریاستی حکومت، تمام زمروں کے صارفین کو اب روزانہ 24 گھنٹے برقی سربراہ کررہی ہے۔ ان میں 25 لاکھ زرعی پمپس سیٹس بھی شامل ہیں۔ جگدیش ریڈی نے کہا کہ یہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا بصیرت افروز اندازِ فکر ہے کہ تلنگانہ فاضل برقی پیداوار کرنے والی ریاست بن گئی ہے۔ اس تقریب میں محکمہ توانائی کے پرنسپال سیکریٹری اجئے مشرا، تلنگانہ سی پی ڈی سی ایل کے چیرمین منیجنگ ڈائریکٹر رگھو راما ریڈی جی ایچ ایم سی کے میئر بونتھو رام موہن اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT