Wednesday , September 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / برقی کٹوتی سے زرعی فصلوں کو نقصان

برقی کٹوتی سے زرعی فصلوں کو نقصان

کاماریڈی:4؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)برقی کٹوتی کیخلاف کاماریڈی ڈویژن میں کسانوں نے زبردست احتجاج کرتے ہوئے سب اسٹیشنوں پر دھرنا دیا۔ زرعی شعبہ کو 7 گھنٹہ بلاوقفہ سربراہی کرنے کا حکومت کی جانب سے اعلان کے باوجود اس کی عمل آوری نہ کرنے اور صرف 4 گھنٹے برقی سربراہ کرنے پر کسانوں نے زبردست احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ موسم برسات کے آغاز سے

کاماریڈی:4؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)برقی کٹوتی کیخلاف کاماریڈی ڈویژن میں کسانوں نے زبردست احتجاج کرتے ہوئے سب اسٹیشنوں پر دھرنا دیا۔ زرعی شعبہ کو 7 گھنٹہ بلاوقفہ سربراہی کرنے کا حکومت کی جانب سے اعلان کے باوجود اس کی عمل آوری نہ کرنے اور صرف 4 گھنٹے برقی سربراہ کرنے پر کسانوں نے زبردست احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ موسم برسات کے آغاز سے اب تک خاطر خواہ بارش نہ ہونے کی وجہ سے کسان پریشانیوں میں مبتلا ہے ان کسانوں کی امداد کے بجائے حکومت برقی کٹوتی کرتے ہوئے فصلوں کو نقصان ہونے کے امکانات ظاہر ہورہے ہیں موجودہ فصلوں کے تحفظ کیلئے 7 گھنٹے بلاوقفہ برقی سربراہ ناگزیر قرار دیا۔ کاماریڈی ڈویژن کے پدماجی واڑی سب اسٹیشن پر سرپنچ مہیش ریڈی کی قیادت میں کسانوں نے دھرنا دیتے ہوئے 7 گھنٹے برقی سربراہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ دومکنڈہ سب اسٹیشن پر کسانوں نے دھرنا دیتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں آنے سے قبل حکومت بلاوقفہ برقی سربراہ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس کی عمل آوری میں مکمل طورپر ناکام ہوئی ہے بھکنور منڈل کے گرجا کنٹہ کے کسانوں نے بھکنور سب اسٹیشن پہنچ کر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گرجا کنٹہ فیڈر کو برقی سربراہ نہ کرنے کی وجہ سے کسانوں کی فصلیں خشک ہوجانے کے امکانات ظاہر ہورہے ہیں جس کی وجہ سے کسان پریشانیوں میں مبتلا ہے ۔ حکومت اقتدار میں آنے سے قبل کسانوں کی باز آبادکاری کیلئے ہر طرح کے اقدامات کرنے کا تیقن دیا تھا لیکن اقتدار میں آنے کے بعد اس کے برخلاف کام کرتے ہوئے کسانوں کو مزید پریشانیوں میں مبتلا کردیا ہے اس بارے میں محکمہ ٹرانسکو کے عہدیداروں سے دریافت کرنے پر کوئی جواب دینے سے قاصر رہے لہذا عہدیداروں کی حرکت اور حکومت کی پالیسی کے خلاف دھرنا دینے پر مجبور ہونا پڑرہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT