Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / برقی کٹوتی کا اشارہ، شرحوں پر نظرثانی کا منصوبہ نہیں : لکشماریڈی

برقی کٹوتی کا اشارہ، شرحوں پر نظرثانی کا منصوبہ نہیں : لکشماریڈی

حیدرآباد 11 جنوری (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ برقی شرحوں میں اضافہ کرنے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہے اور نہ ہی اس سلسلہ میں کوئی فیصلہ کیا گیا ۔ اگر برقی شرحوں میںاضافہ ناگزیر ہو تو چیف منسٹر ریاست تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راو سے تفصیلی بات چیت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ وزیر توانائی حکومت تلنگانہ مسٹر لکشما ریڈی نے یہ بات کہی اور تلنگانہ میں برقی کی صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ربیع فصل کیلئے برقی کی کٹوتی ناگزیر ہوگی ۔ تاہم حکومت تلنگانہ برقی کٹوتی جیسی صورتحال پیدا نہ ہونے کیلئے موثر و مثبت اقدامات کرنے کی کوشش کرے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست تلنگانہ میں برقی پیداوار بہت کم ہے اور آندھرا پردیش ریاست سے برقی کا واجب الادا حصہ حاصل نہیں ہورہا ہے جس کی وجہ سے تلنگانہ ریاست میں برقی کا مسئلہ در پیش ہورہا ہے تاہم برقی کے اس مسئلہ سے نمٹنے کیلئے حکومت تلنگانہ بہر صورت مثبت اقدامات کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT