Monday , June 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / برقی کٹوتی کے خلاف دیہاتیوں کا اظہار برہمی

برقی کٹوتی کے خلاف دیہاتیوں کا اظہار برہمی

کاماریڈی:12؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاماریڈی ڈویژن میں مسلسل برقی کٹوتی کے خلاف کسانوں نے بڑے پیمانے پر سب اسٹیشنوں پر دھرنا دیتے ہوئے برقی سربراہی کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا کاماریڈی حلقہ کے ماچہ ریڈی منڈل کے تمام دیہاتوں میں مسلسل برقی کٹوتی پر دیہاتیوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انا رام سب اسٹیشن پر دھرنا دیتے ہوئے جے ایل ایم

کاماریڈی:12؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاماریڈی ڈویژن میں مسلسل برقی کٹوتی کے خلاف کسانوں نے بڑے پیمانے پر سب اسٹیشنوں پر دھرنا دیتے ہوئے برقی سربراہی کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا کاماریڈی حلقہ کے ماچہ ریڈی منڈل کے تمام دیہاتوں میں مسلسل برقی کٹوتی پر دیہاتیوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انا رام سب اسٹیشن پر دھرنا دیتے ہوئے جے ایل ایم آپریٹر اور دیگر عملہ کا محاصرہ کرتے ہوئے انہیں روم میں بند کردیا اور کہا کہ برقی کی عدم سربراہی کی وجہ سے دھان کی فصل خشک ہورہی ہے بورویلس پر منحصر کسانوں کو شدید نقصان ہورہا ہے 7 گھنٹے بلاوقفہ برقی سربراہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ ٹی آرایس کی حکومت اقتدار میں آنے سے قبل 7 گھنٹے بلاوقفہ برقی سربراہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اقتدار پر آنے کے بعد اسے فراموش کردیا۔ بی بی پیٹ میں کسانوں نے برقی سربراہی کے خلاف راستہ روکو احتجاج کرتے ہوئے ٹرافک میں خلل پیدا کیا ۔ محکمہ ٹرانسکو کے عہدیدار یہاں پہنچ کر تحریری طورپر احکامات جاری کرنے تک راستہ روکو برقرار رکھنے کا عزم کرتے ہوئے سڑک پر بیٹھ گئے اور اپنے ساتھ ڈیزل کے کیانس لیکر بیٹھ گئے اور محکمہ ٹرانسکو کے عہدیدار واضح تیقن نہ دینے کی صورت میں خودکشی کرنے کی دھمکی دی جس پر محکمہ ٹرانسکو کے عہدیدار یہاں پہنچ کر کسانوں سے بات چیت کی اور اے ای پانڈو رنگا رائو، بی بی پیٹ سب اسٹیشن پہنچ کر سرکل انسپکٹر کاماریڈی رورل سبھاش چندرا بوس کے ہمراہ کسانوں سے بات چیت کی اور ہر روز 5 گھنٹے بلاوقفہ برقی سربراہ کرنے کا تحریری طورپر واضح تیقن دیا اور 4 گھنٹے تک یہ سلسلہ جاری رہا چار گھنٹے کے بعد ٹرانسکو کے عہدیدار کی جانب سے دئیے گئے تیقن پر کسانوں نے احتجاج سے دستبرداری اختیار کی۔ ماچہ ریڈی منڈل کے فرید پیٹ سب اسٹیشن پر کسانوں نے 3 گھنٹے تک احتجاج کرتے ہوئے 7 گھنٹے برقی سربراہ کرنے کا مطالبہ کیا اور حکومت کی پالیسی کے خلاف نعرہ بازی کی کسانوں کے احتجاج کی اطلاع ملنے پر سرکل انسپکٹر سبھاش چندرا بوس یہاں پہنچ کر کسانوں سے بات چیت کی اور محکمہ ٹرانسکو کے عہدیداروں کو اس بارے میں واقف کراتے ہوئے مسئلہ کا حل کا تیقن دینے پر کسانوں نے راستہ روکو برخواست کیا۔

TOPPOPULARRECENT