Tuesday , December 18 2018

برقی کھمباآر ٹی سی بس پر گر پڑا بڑا حادثہ ٹل گیا

کوڑنگل ۔ 9 ؍ اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)  آر ٹی سی بس کی چھت پر موجود موٹے اور طویل پائپوں سے برقی تاروں کے چھو جانے سے اچانک برقی کھمبا آر ٹی سی بس پر آن پڑا۔ مسافرین و مقامی لوگوں کی بتائی ہوئی تفصیلات کے بموجب تانڈور سے براہ کوڑنگل موضع ردرارم جانے والی آر ٹی سی بس کوڑنگل کے موضع انگڑی رائچور سے گرز رہی تھی کہ بس کی چھت پر موجود پائپوں سے برقی تاروں کے چھو جانے  کھمبا بس پر آن گرا۔ اس حادثہ میں کسی کاکوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ مسافرین نے انکشاف کیا کہ اگر بس پر گرجانے تو بس میں موجود 50 مسافرین کو جان جوکھم میں پڑجاتی ۔ اس قسم کے حادثات کے تدارک کے لئے مسافرین و مقامی لوگ محکمہ آر ٹی سی کے عہدیداروں سے احیتاط برتنے پر زور دیا ۔

TOPPOPULARRECENT