Tuesday , January 23 2018
Home / جرائم و حادثات / برقی کھمبے سے گرنے پر الیکٹریشن کی موت

برقی کھمبے سے گرنے پر الیکٹریشن کی موت

حیدرآباد۔ /11 مارچ (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقے میرعالم منڈی کے قریب آج الیکٹریشن برقی کھمبے سے گرنے کے سبب ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 48 سالہ عقیل سلیمان ساکن پرانی حویلی جو خانگی الیکٹریشن کا کام کرتا ہے آج شام میرعالم منڈی علاقہ میں واقع انمول ہوٹل کے قریب ایک مکان میں برقی سربراہی متاثر ہونے کے سبب برقی کھمبے پر چڑھ کر برقی ت

حیدرآباد۔ /11 مارچ (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقے میرعالم منڈی کے قریب آج الیکٹریشن برقی کھمبے سے گرنے کے سبب ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 48 سالہ عقیل سلیمان ساکن پرانی حویلی جو خانگی الیکٹریشن کا کام کرتا ہے آج شام میرعالم منڈی علاقہ میں واقع انمول ہوٹل کے قریب ایک مکان میں برقی سربراہی متاثر ہونے کے سبب برقی کھمبے پر چڑھ کر برقی تار درست کررہا تھا کہ اتفاقی طور پر وہ وہاں سے گرپڑا ۔ اس حادثہ میں عقیل کے سر پر گہرا زخم آیا اور دواخانہ منتقلی کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔

قمار بازی کے اڈہ پر پولیس کا دھاوا ، چار افراد گرفتار ، رقم ضبط
حیدرآباد۔ /11 مارچ (سیاست نیوز) رہائشی مکان میں قمار بازی کا اڈہ چلانے والے افراد کو بھوانی نگر پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ امان نگر علاقہ میں پولیس نے 55 سالہ جعفر کے مکان پر دھاوا کیا جہاں پر وہ قمار بازی کا اڈہ چلارہا تھا ۔ پولیس نے اس دھاوے میں جہانگیر ، غلام صمدانی ، سید اکبر اور محمد علی کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 60 ہزار نقد رقم برآمد کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT