Friday , September 21 2018
Home / جرائم و حادثات / برقی کی زد میں آکر دو افراد ہلاک

برقی کی زد میں آکر دو افراد ہلاک

حیدرآباد /12 اگست ( سیاست نیوز ) پیٹ بشیرآباد کے علاقہ میں مشتبہ طور پر پیش آئے واقعہ میں برقی شاک کی زد میں آکر دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ پرلیاد سہانی اور اس کا ساتھی 25 سالہ انگد سہانی کل رات برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ۔ انسپکٹر پیٹ بشیرآباد مسٹر رویندر راؤ نے بتایا کہ پیٹ بشیرآباد کے علاقہ میں ایک کمپنی کا کام جاری ہے اور اس کمپنی میں شیڈس کی تعمیر اور اس کو رنگنے کیلئے اترپردیش سے مزدوروں کو طلب کیا گیا تھا ۔ پرلیاد اور انگد سہانی اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ شیڈ میں سو رہے تھے اور اسی شیڈ میں برقی کے سوئچ بورڈ اور دیگر اہم سامان و برقی کے بڑے بورڈ بھی موجود تھے کہ اچانک رات میں برقی شاک سرکٹ پیش آیا اور دونوں ہلاک ہوگئے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT