Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / برق رفتاری سے موٹر سائیکل چلانے والے 250 نوجوان گرفتار

برق رفتاری سے موٹر سائیکل چلانے والے 250 نوجوان گرفتار

حیدرآباد ۔ /27 ڈسمبر (سیاست نیوز)  بے راہ روی اور تیز رفتار موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم کے تحت رام گوپال پیٹ پولیس نے آج صبح کی اولین ساعتوں میں 250 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ۔ رام گوپال پیٹ پولیس اور لیک پولیس اسٹیشن کے عملہ نے بائیک ریسنگ میں ملوث ہونے والے افراد کے خلاف خصوصی کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سیف آباد مسٹر سریندر ریڈی نے بتایا کہ سنٹرل زون پولیس کی جانب سے بائیک ریسنگ میں ملوث ہونے والے نوجوانوں کے خلاف خصوصی کارروائی کی گئی جس کے تحت 250 نوجوان بشمول 100 کم عمر لڑکوں کو حراست میں لے لیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ تمام موٹر سائیکلوں کو ضبط کرلیا گیا اور چالان کے بعد انہیں رہا کردیا گیا ۔ اے سی بی نے بتایا کہ کم عمر لڑکوں کو ان کے والدین کی موجودگی میں کونسلنگ کی گئی اور شہر میں بائیک ریسنگ میں ملوث ہونے پر انتباہ دیا گیا ۔ پولیس نے حراست میں لئے گئے نوجوانوں کو چالان کیا اور دوبارہ بائیک ریسنگ میں ملوث پائے جانے پر تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا انتباہ دیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ  آج اتوار کے موقع پر سینکڑوں نوجوان نکلس روڈ اور اطراف و اکناف علاقوں میں بے راہ روی سے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے پیدل راہرو اور ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پیدا کررہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT