Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / برلادکشنا مورتی آر ایس ایس تلنگانہ کے سنچالک منتخب

برلادکشنا مورتی آر ایس ایس تلنگانہ کے سنچالک منتخب

حیدرآباد ۔8 جنوری ( سیاست نیوز) راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس ) تلنگانہ کے سنچالک کی حیثیت سے مسٹر برلا دکشنا مورتی کو منتخب کرلیا گیا ہے ۔ 1978ء سے آر ایس ایس سے وابستہ مورتی کا انتخاب کل ایک اجلاس میں کیا گیا ۔ سابق سنچالک ( صدر) کی ناساز صحت کے پیش تلنگانہ کے سوئم سیوکوں کی جانب سے ریاستی صدر ( سنچالک) کی حیثیت سے برلا دکشنا مورتی کو منتخب کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق دکشنا مورتی گذشتہ 9سال سے تلنگانہ یونٹ کے اہم عہدہ پر فائز ہے ۔ آر ایس ایس و تلنگانہ یونٹ کو یہ نئے صدر کریم نگر کے ویمن ڈگری کالج اور کورٹلہ کے ڈگری کالج میں بحیثیت پرنسپل خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ آئندہ تلنگانہ آر ایس ایس کے تمام اُمور انہی کی نگرانی اور قیادت میں انجام دیئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT