Friday , September 21 2018
Home / دنیا / برلن میں برقعہ پوش خاتون پر حملہ اور بدگوئی

برلن میں برقعہ پوش خاتون پر حملہ اور بدگوئی

برلن ۔ 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) جرمن پولیس نے کہا کہ ایک مسلم خاتون جو اپنے پورے چہرے پر نقاب پہنے ہوئے تھی، حملے اور بدگوئی کا نشانہ بن گئی۔ یہ واقعہ برلن میں پیش آیا۔ پولیس کے بموجب ایک 28 سالہ خاتون کی توہین کی گئی اور اس کے برقعہ کا حجاب اس کے سر سے کھینچ لیا گیا۔ حملہ آور 54 سالہ خاتون کو ایک اسٹور کے باہر ملا تھا اور وہ مسلسل غیرملکیوں کے خلاف بدگوئی کررہا تھا اس کے بعد اس نے خاتون پر حملہ کیا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ واقعہ کی مزید تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا گیا۔ اسلام دشمن گروپس پورے چہرے کا نقاب پہننے پر جرمنی میں امتناع عائد کرنے کا ایک عرصہ سے مطالبہ کررہے ہیں۔ گذشتہ سال جرمن پارلیمنٹ نے حکومت کی ایک تجویز کو منظوری دی ہیکہ سرکاری ملازمین،اسکولوں اور عدالتوں کے علاوہ دیگر اداروں کے ملازمین کے پورے چہرے کے نقاب پر امتناع عائد کردیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT