Friday , August 17 2018
Home / دنیا / برلن: نئے سال تقاریب میں خواتین کیلئے علاقے خصوصی

برلن: نئے سال تقاریب میں خواتین کیلئے علاقے خصوصی

برلن ۔31ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) شہر کی پولیس نے بھی خواتین کو خصوصی تنبیہ کی ہے کہ کسی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں وہ پولیس کی مدد حاصل کریں۔برلن میں نئے سال کے حوالے سے منعقد ہونے والے پارٹی میں پہلی مرتبہ منتظمین خواتین کے لئے ایک مخصوص ’سیف زون‘ یعنی محفوظ علاقہ مختص کریں گے۔برینڈن برگ پارٹی میں جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کے حوالے سے خدشات کے پیشِ نظر یہ اقدام کئے جا رہے ہیں۔ دو سال قبل جرمنی کے شہر کولون میں نئی سال کی تقریبات کے موقع پر خواتین کو جنسی ہراس اور چوریوں کا بڑے پیمانے پر نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد جرمنی میں لوگ شدید حیران ہو گئے تھے۔ سینکڑوں خواتین نے شکایت کی تھی کہ بظاہر امیگرینٹ (تارکینِ وطن) مردوں نے انہیں نشانہ بنایا ۔کولون میں ہونے والے واقعات کے بعد جرمنی میں تارکینِ وطن اور پناہ گزینوں کی بڑی تعداد میں آمد کے حوالے سے کشیدگی اور خدشات میں اضافہ ہوا ۔ 2015 میں جرمنی میں 11 لاکھ افراد پناہ کے لئے آئے تھے جن میں کچھ عراق اور شام میں جاری جنگوں سے جان بچا کر بھاگے تھے۔ جرمن ریڈ کراس کا عملہ ان خواتین کی مدد کے لئے بھی موجود ہوگا جو کہ غیر محفوظ محسوس کر رہی ہوں ۔ برلن میں اتوار کو ہونے والے پارٹی میں لاکھوں لوگوں کی شرکت متوقع ہے اور اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔ پارٹی کے مقام پر بڑے بستے اور شراب ممنوع ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT