Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / برمامیں انسانی نسل کشی کو روکا جائے :طارق انور

برمامیں انسانی نسل کشی کو روکا جائے :طارق انور

نئی دہلی ،8اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) روہنگیا مہاجرین کے مسائل پر ملک بھر میں پروگرام کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے اور اس بات پر غور وخوض ہورہاہے کہ کس طرح ان کے مسائل کو حل کیا جائے اور ان کی برباد زندگی کو آباد کیا جائے ۔ اس سلسلے میںآل انڈیا قومی تنظیم کے قومی صدراور ممبر پارلیمنٹ طارق انور کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ہندوستان میں واقع اقوام متحد ہ کے دفتر میں ہندوستان اور بھوٹان کے معاملوں کے انچارج راجیو چندرن سے ملاقات کرکے انہیں میمورنڈم اور دس ہزار لوگوں کے دستخط پر مشتمل فلیکس سونپا۔وفد میں کانگریس پارٹی کے معروف رہنما اور پارلیمنٹ کے ممبر مولانا اسرار الحق قاسمی اور آل انڈیا قومی تنظیم بہار اسٹیٹ کے جنرل سکریٹری اشرف فریدی شامل تھے ۔ وفد نے کہا کہ اقوام متحد ہ کے دفتر کی جانب سے انہیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں پہلے سے ہی باریک بینی سے پورے اشو پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور اس بات کے لئے کوشاں ہیں کہ برما میں لوگ امن وامان سے رہیں اور جو کچھ ہورہاہے اس کو روکا جائے ۔راجیو چندرن نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ ہندوستانی وفد کی بات کو اقوام متحدہ تک پہنچائیں گے اور وہاں کے اعلیٰ حکام سے بات چیت بھی کریں گے ۔ وفد کی جانب سے راجیو چندرن کو ایک میمورنڈم اور دس ہزار لوگوں کے دستخط پر مشتمل ایک فلیکس بھی سونپاگیا جس میں ا س بات کا مطالبہ کیا ہے کہ برما میں انسانی نسل کشی کو فوراً روکا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT