Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / برما کے مسلمانوں پر مظالم کیخلاف احتجاجی ریالی

برما کے مسلمانوں پر مظالم کیخلاف احتجاجی ریالی

تانڈور۔/19 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع وقار آباد کے منڈل مومن پیٹ المومن ٹرسٹ کے کارکنوں نے برما کے مسلمانوں پر مظالم کے خلاف جلوس نکالا ۔ عظمت پاشاہ صدر المومن ٹرسٹ نے جلوس کی قیادت کی۔ قومی پرچم تھامے دیگر مسلم مقامی نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء برماحکام کے خلاف نعرے لگارہے تھے ۔ روہنگیائی مسلمانوں کی نسل کشی کو بند کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔ جلوسی تحصیل آفس پر جمع ہوئے اور شاہدہ بیگم تحصیلدار کو یادداشت حوالے کی جس میں حکومت ہند سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس مسئلہ پر حکومت مائنمار سے احتجاج کرے اور ان مظلوم مسلمانوں کو ہندوستان میں پناہ حاصل کرنے کی اجازت دے۔

TOPPOPULARRECENT