Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / برما کے پناہ گزینوں کی خدمات قابل ستائش

برما کے پناہ گزینوں کی خدمات قابل ستائش

ہیومن ٹو ہیومانیٹی فاونڈیشن کی افتتاحی تقریب ، جناب زاہد علی خاں کا خطاب
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ہیومن ٹو ہیومانیٹی فاونڈیشن کی افتتاحی تقریب جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے ہاتھوں عمل میں آئی ۔ HHHF کے صدر کی حیثیت سے جناب سید اعجاز قادری کا انتخاب عمل میں آیا ۔ اس کے علاوہ نائب صدر سید محمد امام قادری ، سکریٹری سید نعمان قادری جنرل سکریٹری سید معز قادری ، خازن سید حبیب امام قادری اور ممبران میں سید عظمت قادری ، سید افتخار قادری ، سید مکرم قادری موجود تھے ۔ اس موقع پر جناب زاہد علی خاں نے سوسائٹی کے ارکان کی بے لوث خدمات کی ستائش کی ،جو برما کے پناہ گزینوں کی اولین وقت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور قابل ستائش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سے ان نوجوانوں کو دیکھ رہا ہوں ۔ ان میں جذبہ ملت ، ہمدردی ہے ۔ غریبوں بالخصوص مہاجرین کے آواز دینے پر یہ آدھی رات کو چلے جاتے ہیں اس کے علاوہ ان کے رہنے کے لیے بھی معقول انتظام کیا ہے ۔ اس موقع پر سید معز قادری نے بتایا کہ برما کے 5000 مہاجرین کی خدمت کی جارہی ہے اس سوسائٹی کا مقصد ہر غریب مہاجر کی مدد کرنا ہے ۔ اس سوسائٹی کے تحت PRVRK ہاسپٹل میں ان کا مفت علاج کیا جارہا ہے ۔ سوسائٹی کے سکریٹری سید نعمان قادری نے کہا کہ ان کی صحت کے تعلق سے سوسائٹی فکر مند ہے اور ہمیشہ میڈیکل کیمپ منعقد کرتے رہتی ہے۔ سید محمد قادری نے کہا کہ سوسائٹی مہاجرین برما ، کشمیر اور آسام کے مسلمانوں پر کام کررہی ہے ۔ سید مکرم قادری نے روزنامہ سیاست ، جناب زاہد علی خاں ، جناب ظہیر الدین علی خاں ، جناب عامر علی خاں کے علاوہPRVRK  سارب رسول خاں کی خدمات کی ستائش کی ۔ صدر سوسائٹی سید اعجاز قادری نے جناب زاہد علی خاں ، جناب سید بشیر الدین قادری ٹی این جی اوز کے صدر کی گلپوشی کی ۔ اس موقع پر سید طیب قادری این آر آئی ، سید فردین قادری اور دیگر موجود تھے ۔ سید حبیب امام قادری نے شکریہ ادا کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT