Wednesday , September 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / برموڈا میںفائرنگ واقعات کے بعد تمام فٹبال میچس منسوخ

برموڈا میںفائرنگ واقعات کے بعد تمام فٹبال میچس منسوخ

ہیملٹن ( برموڈا ) 16 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) برموڈا میں تمام فٹبال میچس کو منسوخ کردیا گیا ہے کیونکہ یہاں گذشتہ ہفتے چند مقامات پر فائرنگ کے واقعات پیش آئے ہیں جن کے نتیجہ میں چار افراد زخمی ہوگئے تھے ۔ برموڈا فٹبال اسوسی ایشن نے پریمئیر ڈویژن فٹبال کے میچس سے لے کر انڈر 16 کے میچس منسوخ کردئے ہیں۔ برموڈا فٹبال اسوسی ایشن نے اندرون 48 گھنٹے اپنے ایگزیکیٹیو اجلاس میں ان مقابلوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ چند مقامات پر پیش آئے فائرنگ واقعات کو دیکھتے ہوئے مقابلوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT