Wednesday , December 19 2018

بروسیلز میں پھنسے ہوئے مسافرین کی منتقلی

جٹ ایرویز کے خصوصی طیاروں کی روانگی
نئی دہلی 24 مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : جٹ ایرویز نے بروسیلز میں پھنسے ہوئے مسافرین کو واپس لانے کے لیے 3 فلائٹس ایمسٹرڈم سے ممبئی دہلی اور ٹرونٹو چلانے کا اعلان کیا ہے ۔ جب کہ بلجیم کا دارالحکومت گذشتہ چہارشنبہ کو ایرپورٹ اور میٹرو اسٹیشن پر بم دھماکوں سے دہل گیا تھا ۔ ایرلائنیز کے ترجمان نے بتایا کہ پہلا طیارہ ایمسٹرڈم سے ممبئی کے لیے اور دوسرا طیارہ نئی دہلی سے روانہ ہوگا ۔ جب کہ تیسرا طیارہ نیدرلینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈم سے ٹرونٹو کے لیے چلایا جائے گا ۔ تاہم ممبئی میں واقع ایرلائنیز کے ہیڈکوارٹر نے یہ وضاحت نہیں کی کہ خصوصی طیاروں سے پرواز کرنے والے مسافرین کی تعداد کتنی ہوگی جو کہ بم دھماکوں کے باعث بروسیلز میں پھنسے ہوئے ہیں ان دھماکوں میں 30 افراد ہلاک اور سینکڑوں افراد بشمول جٹ ایرویز کے 2 ارکان عملہ زخمی ہوئے ہیں ۔ تاہم جٹ ایرویز کے لیے ایمسٹرڈم یوروپ کا باب الداخلہ ہوگا اور ہفتہ سے بین الاقوامی طیارے چلائے جائیں گے چونکہ بروسیلز ایرپورٹ بند کردیا گیا ۔ جٹ ایرویز نے ایمسٹرڈرم سے مسافرین کو لانے اور لیجانے کا کام شروع کردیا ہے اور بذریعہ سڑک مسافرین کو بروسیلز سے ایمسٹرڈرم منتقل کیا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT