Wednesday , June 20 2018
Home / دنیا / برونائی میں شرعی قوانین کا نفاذ انسانی حقوق کی خلاف ورزی : امریکہ

برونائی میں شرعی قوانین کا نفاذ انسانی حقوق کی خلاف ورزی : امریکہ

واشنگٹن۔ 17 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے برونائی میں شرعی قوانین کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ تیل کی دولت سے مالامال سرزمین برونائی میں شرعی قوانین کے مطابق سزائوں کا اطلاق انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،امریکی سفیر برائے آسیان نینا ہیچی گین کا مزید کہنا ہے کہ یہ بہت اہم بات ہے کہ ممالک کے قوانین انسانی حقوق کی بین الاقوامی پابندیوں کے مطابق ہوں۔

لاوس کا فوجی طیارہ وزیر دفاع کے ساتھ تباہ
بنکاک ۔ 17 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) لاؤس کا ایک فوجی طیارہ جس میں اعلیٰ عہدیداران بشمول وزیردفاع سوار تھے ، یہاں سے شمال کی جانب کسی مقام پر حادثہ کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا ۔ ایک تھائی عہدیدار نے ہلاکتوں کی کوئی تفصیل نہ بتاتے ہوئے صرف حادثہ کی اطلاع دی جس میں حادثہ کے وقت 20 افراد سوار تھے جن میں وزیردفاع ڈوانگ چے فیچٹ بھی شامل تھے ۔وزارت خارجہ کی تازہ ترین اطلاع کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 5 ہے ۔

TOPPOPULARRECENT