Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / برونڈی کی جھڑپوں میں 87 ہلاکتیں ، آرمی کا بیان

برونڈی کی جھڑپوں میں 87 ہلاکتیں ، آرمی کا بیان

نیروبی ، 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) برونڈی میں ’’دشمنوں‘‘ کے 79 افراد اور آٹھ حکومتی سپاہی جمعہ کو تین ملٹری اڈوں پر مربوط حملوں کے دوران اور بعد میں پیش آئی جھڑپوں میں ہلاک ہوگئے، آرمی کے ترجمان نے آج یہ بات کہی۔ کرنل گسپارڈ براتوزا نے کہا کہ کل کے حملوں کے مہلوکین کی قطعی تعداد میں 79 دشمنان شامل ہیں، 45 دیگر پکڑے گئے اور 97 ہتھیاروں کی ضبطی ہوئی ہے۔ اور ہماری طرف آٹھ سپاہی اور پولیس ملازمین ہلاک ہوئے اور 21 دیگر کو زخم آئے۔ آرمی نے کل کہا تھا کہ 12 باغی بندوق بردار مارے گئے اور 21 دیگر کو پکڑا گیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT