Sunday , September 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / بروڈہ نے مشتاق علی ٹوئنٹی 20 خطاب جیت لیا

بروڈہ نے مشتاق علی ٹوئنٹی 20 خطاب جیت لیا

ممبئی ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سید مشتاق علی ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ کے سنسنی خیز فائنل میں اترپردیش کو 3 رنز سے شکست دیتے ہوئے بروڈہ نے خطاب حاصل کرلیا ہے جیسا کہ وانکھڈے اسٹیڈیم میں منعقدہ خطابی مقابلہ کا نتیجہ آخری گیند پر برآمد ہوا۔ وینکٹیش پرساد کی کوچنگ میں موجود اترپردیش کی ٹیم کو 145 رنز کے نشانہ کا تعاقب کرنا تھا اور اسے آخری 7 گیندو

ممبئی ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سید مشتاق علی ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ کے سنسنی خیز فائنل میں اترپردیش کو 3 رنز سے شکست دیتے ہوئے بروڈہ نے خطاب حاصل کرلیا ہے جیسا کہ وانکھڈے اسٹیڈیم میں منعقدہ خطابی مقابلہ کا نتیجہ آخری گیند پر برآمد ہوا۔ وینکٹیش پرساد کی کوچنگ میں موجود اترپردیش کی ٹیم کو 145 رنز کے نشانہ کا تعاقب کرنا تھا اور اسے آخری 7 گیندوں میں خطاب حاصل کرنے کیلئے صرف 11 رنز بنانے تھے لیکن اس موقع پر پروین کمار اور بھوپیندرا یادو نے ان رنز کے حصول میں کامیابی حاصل نہیں کی اور ٹیم 141/6 تک محدود رہی۔ یادو نے آخری گیند پر چھکا لگایا جبکہ کمار نے 4 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے صرف ایک رن اسکور کیا۔ آخری گیند پر اترپردیش کو کامیابی کیلئے 4 رنز کی ضرورت تھی لیکن بروڈہ کے بائیں ہاتھ کے میڈیم فاسٹ بولر رشی اروتھے نے سنسنی خیز لمحات میں اپنے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے یادو کو نچلی فل ٹس گیند پر بولڈ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو یادگار کامیابی سے ہمکنار کیا۔ اس سے قبل بروڈہ نے 2012ء میں باربرون اسٹیڈیم میں خطاب حاصل کیا تھا۔ فاتح ٹیم نے بیٹنگ کیلئے مدعو کئے جانے پر 7 وکٹوں کے نقصان کے بعد 144 رنز اسکور کئے۔ فاتح ٹیم کیلئے کپتان ادتیہ واگھموڈے نے 31 گیندوں میں تیز رفتار 42 رنز اسکور کئے جس میں 8 چوکے شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT