Tuesday , August 21 2018
Home / دنیا / برٹش سنسر بورڈ نے پدماوتی کی ریلیز کی اجازت دیدی

برٹش سنسر بورڈ نے پدماوتی کی ریلیز کی اجازت دیدی

 

لندن ۔ 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سنجے لیلا بھنسالی کی ڈائریکشن میں تیار کی گئی تاریخی فلم ’’پدماوتی‘‘ اس وقت ہندوستان میں تنازعہ کا شکار ہوگئی جس کی وجہ سے یکم ؍ ڈسمبر کو مقررہ اس فلم کی ریلیز کو آگے بڑھا دیا گیا ہے تاہم برٹش بورڈ آف فلم کلاسیفکیشن (BBFC) نے برطانوی فلم بینوں کے لئے اس فلم کو ریلیز کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یاد رہے کہ اس وقت پدماوتی کو ہندوستان میں ریلیز کے لئے متعدد راجپوت گروپس اور سیاسی قائدین کی جانب سے شدید رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ ان کا استدلال ہے کہ بھنسالی نے تاریخی حقائق کو توڑمروڑ کر پیش کیا ہے۔ کئی گروپس تو ان افواہوں کی بنیاد پر احتجاج کررہے ہیں کہ فلم میں خواب کا ایک منظر ہے جس میں علاؤالدین خلجی اور پدماوتی ساتھ ساتھ ہیں جس کی بھنسالی نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں خواب کا کوئی منظر نہیں ہے اور جو کچھ بھی کہا جارہا ہے وہ محض افواہ ہے۔ پدماوتی کے وجود کو لیکر مورخین کی آراء منقسم ہیں۔ کچھ کا ماننا ہے کہ انارکلی کی طرح پدمنی (پدماوتی) کا بھی کوئی وجود نہیں تھا جبکہ سولہویں صدی کی ایک تاریخی نظم ’’پدماوت‘‘ میں پدماوتی کا تذکرہ موجود ہے۔ فلم میں پدماوتی کا کردار دیپیکاپڈوکون نے ادا کیاہے جبکہ علاؤالدین خلجی کے رول میں رنویر سنگھ اور پدماوتی کے شوہر کے رول میں شاہد کپور نظر آئیں گے۔

 

روسی رکن پارلیمنٹ سلیمان
رسمی تحقیقات کی نگرانی میں
نائس (فرانس)، 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹیکس چوری کے معاملے میں حراست میں لئے گئے روس کے صنعت کار اور ممبر پارلیمنٹ سلیمان کریموو کو رسمی تحقیقات کی نگرانی کے تحت رکھا گیا ہے ۔فرانس کے سرکاری وکیل جین مائیکل پیٹرے نے کہا کہ فرانس کے قانونی نظام کے تحت حراست میں لیے گئے شخص کو عام طور پر باضابطہ طور پر تحقیقات لئے رکھا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا ہمیشہ نہیں ہوتا ہے اور کیس کی سماعت کیلئے اسے آگے بھیجا جاتا ہے۔ فرانسیسی پولیس نے ٹیکس چوری کے ایک معاملے میں سلیمان کو پیر کی شام یہاں ہوائی اڈے پر حراست میں لیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT