Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / برڈ فلو وباء کے پیش نظر پولٹری فارمس پر نگرانی، 5 نمونے منفی

برڈ فلو وباء کے پیش نظر پولٹری فارمس پر نگرانی، 5 نمونے منفی

حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی(سیاست نیوز) ریاست میں پچھلے ماہ برڈ فلو وباء کی اطلاعات اور چند دن قبل پولٹری مرغیوں کی ہلاکت کے پیش نظر محکمہ انیمل ہیسبنڈری تلنگانہ نے پولٹری فارمس پر نگرانی کے اقدامات کا آغاز کیاہے۔ ڈائرکٹر اینیمل ہیسبنڈری ڈی وینکٹیشورلو نے بتایا کہ انجا پور گاؤں سے چند نمونے روانہ کئے گئے ہیں جو کہ منفی پائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ معیاری نگرانی طریقہ کار اور حکومت ہند کے رہنمایانہ خطوط کو اپنایاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ نمونوں کو یکجا کرنے کا پہلا مرحلہ تکمیل میں آچکا ہے جبکہ تین ماہ تک اس طریقہ کار کو جاری رکھا جائے گا ۔ واضح رہے کہ حیات نگر کے مضافاتی علاقہ میں قریباً ایک لاکھ 60 ہزار مرغیوں کو تلف کردیا گیا ہے اور برڈ فلو وباء سے پولٹری صنعت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

TOPPOPULARRECENT