Tuesday , January 23 2018
Home / دنیا / برکس آزاد تجارتی زون معاہدہ پر دستخط کیلئے نفسیاتی طور پر تیار نہیں

برکس آزاد تجارتی زون معاہدہ پر دستخط کیلئے نفسیاتی طور پر تیار نہیں

ماسکو ۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) برکس اقوام نفسیاتی طور پر آزاد تجارتی زون معاہدہ پر دستخط کیلئے تیار نہیں ہیں لیکن ممکن ہیکہ وہ ایسے معاہدہ پر زیادہ زبردست معاشی یکجہتی کے موقع پر آئندہ 5 سال کے دوران دستخط کردیں۔ روسی کے ایک اعلیٰ سطحی وزیر نے کہا کہ بے شک فی الحال برکس معاشی معاہدہ کی باتیں قبل از وقت ہے لیکن اگر یہی رویہ جاری رہے اور بین الاقوامی گروپ سے تمام ممالک کی وابستگی جاری رہے تو آئندہ 5 سال میں ایسا معاہدہ ناگزیر ہوجائے گا۔ برکس نے برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT