Friday , September 21 2018
Home / دنیا / برکس بینک کو عاجلانہ کارکرد بنانے کی حمایت

برکس بینک کو عاجلانہ کارکرد بنانے کی حمایت

برسبین۔ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) برکس (BRICS) ڈیولپمنٹ بینک کی عاجلانہ تشکیل کیلئے پُرزور مہم چھیڑتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندوستان کو اس اقتصادی ادارہ کے بارے میں معاہدہ کی ختم سال تک توثیق کرلینے کی امید ہے اور 2016ء کو اس کے افتتاح کیلئے نشانہ مقرر کرنا چاہئے۔ مودی نے برکس قائدین کی غیررسمی میٹنگ میں کہا کہ فورٹالیزا م

برسبین۔ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) برکس (BRICS) ڈیولپمنٹ بینک کی عاجلانہ تشکیل کیلئے پُرزور مہم چھیڑتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندوستان کو اس اقتصادی ادارہ کے بارے میں معاہدہ کی ختم سال تک توثیق کرلینے کی امید ہے اور 2016ء کو اس کے افتتاح کیلئے نشانہ مقرر کرنا چاہئے۔ مودی نے برکس قائدین کی غیررسمی میٹنگ میں کہا کہ فورٹالیزا میں تاریخی چھٹی برکس سمٹ نے نئے ترقیاتی بینک اور عارضی محفوظ انتظام کو پیش کیا۔ ان سے ہماری عالمی ادارہ جات تشکیل دینے اور چلانے کی اجتماعی قابلیتوں کا اشارہ ملتا ہے۔ مودی نے اس بینک کو عاجلانہ طور پر کارکرد بنانے کیلئے پُرزور کیس پیش کرتے ہوئے کہا، ’’ہم تجویز رکھتے ہیں کہ ہمیں اس بینک کے افتتاح کیلئے 2016ء کا نشانہ مقرر کرنا چاہئے۔ ہمیں اس معاہدہ کی سال کے ختم تک توثیق ہوجانے کی امید ہے۔ ہم عنقریب صدارت کے عہدہ کیلئے ہمارا امیدوار نامزد کریں گے‘‘۔ ہندوستان 100 بلین امریکی ڈالر کے نئے ترقیاتی بینک کی صدارت ابتدائی چھ سال کیلئے سنبھالے گا۔

TOPPOPULARRECENT