Monday , November 20 2017
Home / Top Stories / برکھا سنگھ دہلی کانگریس سے چھ سال کیلئے خارج

برکھا سنگھ دہلی کانگریس سے چھ سال کیلئے خارج

نئی دہلی، 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہلی مہیلا کانگریس کی صدر برکھا شکلا سنگھ کو تنظیم مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے پارٹی سے چھ سال کے لئے نکال دیا گیا ہے ۔برکھا سنگھ نے گزشتہ روز ریاستی صدر اجے ماکن پر بدسلوکی کا الزام لگاتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا۔ تاہم، انہوں نے کہا تھا کہ وہ پارٹی میں برقرار رہیں گی۔ انہوں نے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی پر بھی کارکنوں کی بات نہ سننے کے الزام لگائے تھے ۔ دہلی کے تینوں کارپوریشنوں کے 23 اپریل کو ہونے والے انتخابات سے پہلے برکھا کے اس بیان کو پارٹی مخالف سرگرمی سمجھتے ہوئے آج چھ سال کے لئے پارٹی سے نکال دیا گیا۔ دہلی کانگریس کی چار رکنی انتظامی کمیٹی کی صبح میں منعقدہ میٹنگ میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کرکے برکھا سنگھ کو نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی میں دہلی کے سابق وزیر نریندر ناتھ، سابق صدر مہیلا کانگریس آبھا چودھری، محمود ضیا اور سریندر کمار شامل ہیں۔دہلی ویمنس کمیشن کی سابق صدر برکھا نے کہا کہ کانگریس کے قول اور فعل میں اب بہت فرق ہے ۔ ایک سال سے وہ راہول گاندھی سے ملنے کی کوشش کررہی ہیں لیکن آج تک ملاقات کا وقت نہیں ملا۔ کانگریس کو مختلف نظریات کی پارٹی بتاتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ اس لئے وہ کانگریس نہیں چھوڑیں گی۔ کانگریس قیادت کمزور ہے ، اس بات کو پارٹی کا ہر چھوٹا بڑا لیڈر کہتا ہے لیکن کسی کی سامنے آکر بولنے کی ہمت نہیں ہے ۔ غور طلب ہے کہ دہلی کانگریس کے قدآور لیڈر اور شیلا حکومت میں وزیر رہنے والے اروندر سنگھ لولی نے بھی منگل کو کانگریس قیادت پر میونسپل انتخابات میں ٹکٹوں کی فروخت کا الزام لگاتے ہوئے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا اور بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT