Saturday , June 23 2018
Home / دنیا / برکینا فاسو:فرانسیسی سفارتخانہ پر حملہ، 28ہلاک

برکینا فاسو:فرانسیسی سفارتخانہ پر حملہ، 28ہلاک

اوگاڈوگو۔ 3 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) افریقی ملک برکینا فاسو میں دہشت گردوں نے فرانسیسی سفارت خانے اور آرمی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک اور 75 زخمی ہو گئے ۔دہشت گردوں نے پہلے دارالحکومت اوگا ڈوگو میں وزیر اعظم ہاؤس کے قریب فوجی ہیڈ کوارٹرز میں دھماکہ کیا اور پھر فرانسیسی سفارتخانے پر بھی دھاوا بول دیا۔ فوجی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ میں 28 افراد ہلاک اور 75زخمی ہوگئے جبکہ برکینا فاسو کی فوج نے مقابلہ میں کئی دہشت گردوں کو بھی ہلاک کیا۔خبر ایجنسی کے مطابق حملہ میں 9دہشت گرد اور 7فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ جس وقت حملہ آوروں نے آرمی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کیا تو اسی دوران 5 حملہ آوروں نے وزیراعظم ہاؤس پر حملہ کر کے فرانسیسی سفارتخانے میں گھسنے کی کوشش کی۔ فرانس کے وزیر خارجہ جین یس لی ڈرین نے سفارتخانے پر حملے کی تصدیق کردی۔

TOPPOPULARRECENT