Monday , July 23 2018
Home / ہندوستان / برہان وانی کی دوسری برسی ، امرناتھ یاترا روک دی گئی

برہان وانی کی دوسری برسی ، امرناتھ یاترا روک دی گئی

بنیہال ؍ جموں ۔ 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امرناتھ کے ہزاروں یاتری آج پھنس گئے جب حکام نے کشمیر کو ماباقی ملک سے جوڑنے والی مغل روڈ اور جموں ۔ سرینگر قومی شااہراہ پر ٹریفک کو معطل کردیا۔ ڈائریکٹر جنرل پولیس ایس پی وید نے حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی دوسری برسی کے موقع پر علیحدگی پسندوں کی طرف سے آج کی جانے والی ہڑتال کے پیش نظر ایک دن کیلئے اتوار کو امرناتھ یاترا روک دینے کا اعلان کیا تھا۔
ایک سرکاری عہدیداروں نے کہا کہ کسی بھی یاتری کو بھگوتی نگر بیس کیمپ سے آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جو یاتری سرمائی دارالحکومت پہونچے ہیں اور اپنے طور پر کشمیر کی طرف پیش قدمی کررہے ہیں، انہیں بھی جموں۔ سرینگر قومی شاہراہ کے مختلف مقامات پر روک دیا جارہا ہے‘‘۔ جنوبی کشمیر کے ہمالیائی علاقہ میں 3,880 میٹر بلند پہاڑی غار میں موجود امرناتھ مندر کے درشن کیلئے سالانہ یاترا کا 28 جون سے آغاز ہوا تھا جس میں موسمی حالات اور دیگر وجوہات کے سبب کئی مرتبہ رکاوٹیں حائل ہوئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT