Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / برہت بنگلورو مہانگر پالیکے انتخابات آج انتخابی مہم کا آخری دن

برہت بنگلورو مہانگر پالیکے انتخابات آج انتخابی مہم کا آخری دن

بنگلور19اگست(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)  بنگلور میں برہت بنگلورورو مہانگر پالیکے کے انتخابات کے لئے20اگست کی شام تک سیاسی جماعتیں اپنے انتخابی پرپگنڈے کرسکیں گی ۔ بی جے پی کے ٹی وی سدانند گوڑا نے آج 19 علاقہ ہارو ہلی میں روڈ شو کیا اور ب جے پی امیدواران کو کامیاب کرنے کی اپیل کی ۔ چیف منسٹر سدرامیا نے  پدمانابھ نگر میںکانگریس کی انتخابی مہم میں حصہ لیا  اور انھوں نے بھی کانگریسی کارکنان کے ساتھ روڈ شو میں حصہ لیا ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ انکی جماعت بدعنوانیوں سے پاک انتظامیہقائم کرنا چاہتی ہے اور بنگلورو شہر کو ہر ممکنہ ترقی دینا چاہتی ہے ۔ انھوںنے رائے دہندگانسے کانگریس کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی ۔ جنتا دل سیکولر کی جانب سے سابق چیف منسٹر ایچ دی کمار سوامی نے ورشا بھاوتی کے علاقہکے علاوہ دیگر مقامات پر روڈ شو کرتے ہوئے جنتا دل سیکولر کے امیدواران کو کامیاب کرنے کی اپیل کی ۔

TOPPOPULARRECENT