Wednesday , December 13 2017
Home / Top Stories / برہموس میزائل کا لکھوی جنگی طیارہ سے کامیاب تجربہ

برہموس میزائل کا لکھوی جنگی طیارہ سے کامیاب تجربہ

دنیا کے تیز رفتارترین میزائیل سے سمندر ہدف پروار، فضائی قوت میں اضافہ

نئی دہلی ۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک اہم سنگ میل کے طور پر برہموس سوپر سونک کروز میزائیل کا پہلی مرتبہ انڈین ایرفورسیس کے محاذی جنگی طیارہ سکھوئی ۔ 30 ایم کے آئی سے آج کامیاب تجربہ کیا گیا، جس سے ملک کی فضائی طاقت اور صلاحیت کو نمایاں تقویت حاصل ہوگئی ہے۔ برہموس اپنی نوعیت کے اولین فضائی تجربہ کے ساتھ اب بری، بحری اور فضائی وار کی صلاحیتوں کا حامل ہوگیا ہے۔ برہموس کو دنیا کا ایک تیز رفتار ترین سوپر سونک کروز میزائیل قرار دیا جاتا ہے جو 290 کیلو میٹر تک اپنے ہدف پر وار کرسکتا ہے۔ وزارت دفاع نے کہا کہ اس میزائیل نے ایک جنگی طیارہ کے ذریعہ خلیج بنگال میں واقع اپنے سمندر نشانہ پر کامیابی کے ساتھ وار کیا۔ اس میزائیل کو زمین اور سمندری جہاز سے استعمال کرنے والے نمونوں کو پہلے ہی مسلح افواج میں شامل کیا جاچکا ہے۔ وزارت دفاع نے کہا کہ ’’دنیا کے تیز رفتار ترین سوپر سونک میزائیل برہموس نے آج انڈین ایرفورس کے محاذی جنگی طیارہ سکھوئی۔ 30 MKI کے ذریعہ خلیج بنگال میں اپنے سمندری ہدف پر پہلی مرتبہ کامیابی کے ساتھ وار کیا‘‘۔ وزیر دفاع نرملا سیتارامن نے ’’برہموس ٹیم‘‘ کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے برہموس میزائیل کی اولین کامیاب پرواز پر اظہار مسرت کیا اور اپنے ٹوئیٹر پیغام میں ہندوستانی فضائیہ کو اس کی طاقت میں اضافہ پر مبارکباد دی۔

TOPPOPULARRECENT