Monday , January 22 2018
Home / جرائم و حادثات / برہم عوام سڑکوں پر نکل آئے، پولیس کی سخت چوکسی

برہم عوام سڑکوں پر نکل آئے، پولیس کی سخت چوکسی

حیدرآباد۔/8اکٹوبر، ( سیاست نیوز) مہدی پٹنم میں انتہائی سخت ترین سیکورٹی زون سمجھے جانے والے فوجی علاقہ میں آج دوپہر ایک کمسن طالب علم کو بری طرح زندہ جلادینے کے واقعہ کی اطلاع جیسے ہی سارے شہر میں عام ہوگئی مہدی پٹنم اور اطراف واکناف کے علاقوں کے عوام حالت برہمی میں سڑکوں پر نکل آئے۔ انہوں نے خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطا

حیدرآباد۔/8اکٹوبر، ( سیاست نیوز) مہدی پٹنم میں انتہائی سخت ترین سیکورٹی زون سمجھے جانے والے فوجی علاقہ میں آج دوپہر ایک کمسن طالب علم کو بری طرح زندہ جلادینے کے واقعہ کی اطلاع جیسے ہی سارے شہر میں عام ہوگئی مہدی پٹنم اور اطراف واکناف کے علاقوں کے عوام حالت برہمی میں سڑکوں پر نکل آئے۔ انہوں نے خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ تقریباً90فیصد جھلسی ہوئی حالت میں زیر علاج محمد مطصفی نے مجسٹریٹ کو قلمبند کروائے گئے ایک اہم بیان میں الزام عائد کیا کہ ’’ ملٹری والے‘‘ نے اس کو آگ لگائی ہے۔ یہ اطلاع عام ہوتے ہی عوام کی برہمی میں مزید اضافہ ہوگیا جس کو ملحوظ رکھتے ہوئے پولیس نے شہر میں بروقت چوکسی اختیار کی۔حساس مقامات پر پولیس گشت اور پٹرولنگ کا آغاز کردیا گیا ہے جس کا سلسلہ رات دیر گئے تک جاری رہا۔بعض مقامات پر مشتبہ افراد کی تلاشی لی گئی اور چند دوسرے مقامات پر پولیس تعینات کی گئی ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ڈائرکٹر جنرل پولیس انوراگ شرما نے اس مسئلہ پر حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر ایم مہیندر ریڈی سے بات چیت کی اور تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو صورتحال سے باخبر کیا۔ ذرائع کے مطابق چیف منسٹر کے سی آر نے پولیس کو شہر میں بہر صورت امن و سکون برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT