Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / بریتھویٹ ویسٹ انڈیز ٹوئنٹی20 کے نئے کپتان

بریتھویٹ ویسٹ انڈیز ٹوئنٹی20 کے نئے کپتان

سینٹ جونز۔10اگست (سیاست ڈاٹ کام )ویسٹ انڈیز نے ورلڈ کپ کے آخری اوور میں تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کارلوس بریتھویٹ کو ڈیرن سیمی کی جگہ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا۔ بریتھویٹ کو ہندوستان کے خلاف رواں ماہ ہونے والے دو ٹوئنٹی20  مقابلوں کے لئے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز اور ہندوستان کی ٹیمیں رواں ماہ 27 اور 28 اگست کوامریکی ریاست فلوریڈا میں دو  ٹوئنٹی20 میچز کھیلیں گی۔ویسٹ انڈیز کے سلیکٹرز کے چیئرمین کورٹنی براؤن نے کہا  کہ بریتھویٹ  ٹوئنٹی20  طرز میں سب سے باصلاحیت کھلاڑی ہے اور ان کی کھیل کے ساتھ دلچسپی اور انداز سے نوجوان اور نئے کھلاڑی مثبت اثر لے سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT