Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / بریلی میں لاکھوں روپئے کی نئی کرنسی کے ساتھ 2 گرفتار

بریلی میں لاکھوں روپئے کی نئی کرنسی کے ساتھ 2 گرفتار

بریلی، 15 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں بریلی کے بارہ دری علاقے میں پولیس نے تین لاکھ روپے سے زائد کی نئی کرنسی کے ساتھ دو طالب علموں کو حراست میں لیا ہے ۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ جوگندر کمار نے بتایا کہ ایک منصوبہ بندی کے ساتھ پولیس نے پانچ لاکھ روپے کے پرانے نوٹ بدلوانے کے لئے جال بچھایا تھا، جس میں دو نوجوان 20 فیصد کمیشن پر نوٹ تبدیل کرنے کے جھانسے میں پھنس گئے ۔ نوجوانوں سے نوٹ تبدیل کرنے والے نوجوانوں کو سادہ وردی میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔انہوں نے بتایا کہ نوجوانوں کے پاس سے تین لاکھ 12 ہزار 500 روپے کی نئی کرنسی پکڑی گئی ہے ۔ نوٹ پانچ سو، دو ہزار اور سو کے ہیں۔ پکڑا گیا اجیت 12 ویں کا طالب علم ہے ۔ ہائی اسکول میں اس نے 68 فیصد پوائنٹس پائے ہیں ۔ دوسرا آدمی ھرپھول سنگھ بریلی کالج سے بی اے فائنل ایئر کا طالب علم ہے ۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ لوگ پرانے نوٹ کو کمیشن پر تبدیل کرنے کا ریکیٹ چلا رہے ہیں۔ اس کے بعد ایک ثالث کے ذریعہ نوجوانوں سے رابطہ کر کے پانچ لاکھ کی کرنسی کو بدلوانے کے لئے نوجوانوں کو بلایا۔ کل رات اسکوٹی پر دو نوجوان دوہرا موڑ شراب بھٹی کے پاس پہنچے ۔ سادہ وردی میں پولیس کے داروغہ سے روپیہ بدلا گیا۔ اسی درمیان پولیس نے دبش دے کر نوجوانوں کو پکڑ لیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ (سٹی) سمیر سوربھ نے بتایا کہ نوجوانوں نے پرانے نوٹ تبدیل کرنے کے اس سازش میں اہم انکشافات کئے ہیں۔ انہوں دو بینک کا نام بھی لیا، جن ذریعے روپیوں کی تبدیلی کا کھیل چلتا تھا۔ پولیس حکام نے محکمہ انکم ٹیکس کو بھی معاملے کی اطلاع دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT