Monday , September 24 2018
Home / ہندوستان / بریلی کے موضع میں فرقہ وارانہ کشیدگی

بریلی کے موضع میں فرقہ وارانہ کشیدگی

بریلی ۔ 9 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام) : بریلی کے موضع کھئیٹا میں فرقہ وارانہ کشیدگی اس وقت پیدا ہوگئی جب کل ایک مدرسہ کو جزوی طور پر نقصان پہونچایا گیا ۔ نماز گاہ کے مسئلہ پر تنازعہ کے باعث یہ فساد بھڑک اٹھا ۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس ( رورل ) بریجس سریواستو نے کہا کہ ایک خانگی مدرسہ میں نماز جمعہ کے لیے مسلمان جمع ہوئے تو یہاں پر اکثریتی فرقہ کی جانب سے اعتراض کیا گیا اور کہا کہ مدرسہ سے متصل اراضی پر ٹین کی چھت ڈال کر نماز پڑھنے کی ایسی کوئی روایت نہیں رہی ہے ۔ کل رات دیر گئے مدرسہ کی نئی دیوار کو جزوی طور پر نقصان پہونچایا گیا تھا جس کے بعد جھڑپ ہوئی ۔ پولیس اور ریاپڈ ایکشن فورس کی زائد فورس تعینات کی گئی ہے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT