Thursday , January 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / بریٹ لی تمام طرزکی کرکٹ سے سبکدوش

بریٹ لی تمام طرزکی کرکٹ سے سبکدوش

سڈنی ۔16جنوری (سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیائی فاسٹ بولر بریٹ لی نے تمام طرز کی کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے جبکہ دنیا کے چند کامیاب ترین فاسٹ بولروں میں شمار کئے جانے والے بریٹ لی نے جولائی 2012 میں ٹسٹ کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیا تھا اور اس کے بعد انھوں نے ونڈے سے بھی کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔بریٹ لی نے آسٹریلیا کی جانب سے 76 ٹسٹ میچوں م

سڈنی ۔16جنوری (سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیائی فاسٹ بولر بریٹ لی نے تمام طرز کی کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے جبکہ دنیا کے چند کامیاب ترین فاسٹ بولروں میں شمار کئے جانے والے بریٹ لی نے جولائی 2012 میں ٹسٹ کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیا تھا اور اس کے بعد انھوں نے ونڈے سے بھی کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔بریٹ لی نے آسٹریلیا کی جانب سے 76 ٹسٹ میچوں میں 310 جبکہ ونڈے میں 380 وکٹیں حاصل کیں۔38 سالہ کرکٹر نے کہا ہے کہ کرکٹ میں میرے 20 سال بہت زیادہ حیران کن اور جذباتی رہے اور میں نے ایک ایک لمحے کا لطف اٹھایا۔انھوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے فیصلے پر خوش ہیں اور سمجھتے ہیں کہ انھوں نے صحیح وقت پر صحیح فیصلہ کیا ہے۔ وہ بگ بیش لیگ کرکٹ لیگ کے باقی میچوں میں سڈنی سکسرز کی جانب سے حصہ لیں گے اور آئندہ جمعرات کو سڈنی تھنڈر کے خلاف ان کا آخری میچ ہو گا۔آسٹریلیا کی جانب سے ٹسٹ کرکٹ میں شین وارن، گلین میک گرا اور ڈینس للی بریٹ لی سے زیادہ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔وہ میگ گرا کے ساتھ ونڈے میں 380 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے بولر ہیں۔1990 تا 2000 کی دہے کے دوران بریٹ لی نے آسٹریلیا کی فتوحات میں نمایاں کردار ادا کیا۔وہ 2003 میں کرکٹ ورلڈکپ جیتنے والی آسٹریلیائی ٹیم کا بھی حصہ رہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدر لینڈ نے بریٹ لی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک غیر معمولی بولر تھے جنھوں نے اپنی تیز رفتار بولنگ سے کرکٹ کی دنیا میں اپنا نام بنایا۔

TOPPOPULARRECENT