Monday , December 11 2017
Home / دنیا / بریکسٹ سے عالمی معیشت متاثر ہونے کا اندیشہ

بریکسٹ سے عالمی معیشت متاثر ہونے کا اندیشہ

چینگڑو ( چین) ۔24جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ کے یوروپی یونین سے ترک تعلق کے بعد عالمی معیشت متاثر ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے ۔ جی ۔20 ممالک کی چوٹی کانفرنس میں اندیشوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گذشتہ مہینہ انگلینڈ میں استصواب عامہ کے نتیجہ میں یوروپی یونین سے برطانیہ کے ترک تعلق کے نتیجہ میں عالمی معیشت کی شرح ترقی غیریقینی ہوگئی ہے ۔ تاہم ان ارکان نے پُرزور انداز میں کہا کہ یوروپی یونین کے رکن ممالک اچھے موقف میں ہیں اور وہ معاشی صلاحیت رکھتے ہیں جس کے نتیجہ میں تمام مسائل کی یکسوئی ہوسکتی ہے ۔ جی ۔20ممالک نے امید ظاہر کی کہ برطانیہ مستقبل میں یوروپی یونین کا قریبی شراکت دار برقرار رہے گا ۔ جی ۔20ممالک نے دیگر کئی عناصر کا بھی تذکرہ کیا جس سے عالمی معاشی ماحول متاثر ہوسکتاہے ۔ ان میں جغرافیائی ۔ سیاسی خانہ جنگیاں ‘دہشت گردی اور پناہ گزینوں کی آمد شامل ہیں ‘ تاہم چوٹی کانفرنس میں شریک ممالک نے کہا کہ سب سے زیادہ اندیشہ چوٹی کانفرنس میں بریکسٹ کے بارے میں ظاہر کیا گیا ۔ قبل ازیں چوٹی کانفرنس ستمبر میں منعقد کی گئی تھی ۔ برطانیہ کے وزیر فینانس فلپ ہیمنڈ نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ یوروپی یونین کے ساتھ ایک عظیم معاہدہ طئے ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT