Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / بریکس سمٹ میں مودی کی شرکت ، چین کا تبصرہ سے گریز

بریکس سمٹ میں مودی کی شرکت ، چین کا تبصرہ سے گریز

بیجنگ ۔ 23 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) چین نے آج کہا کہ آئندہ ماہ کی بریکس سمٹ کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں لیکن وہ وزیراعظم نریندر مودی کی جاریہ ڈوکلم تعطل کے درمیان اس اجلاس میں شرکت کے بارے میں سوالات کو ٹال گئے ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہووا چُن ینگ نے یہاں میڈیا کو یہ بات اس سوال پر بتائی کہ آیا مودی نے اس سمٹ میں اپنی شرکت کی تصدیق کردی ہے جبکہ دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان سکم سیکٹر کے ڈوکلم علاقہ میں تعطل پر تشویش اور فکرمندی پائی جاتی ہے ۔ گزشتہ ہفتہ وزارت اُمور خارجہ ترجمان رویش کمار نے نئی دہلی میں بریفنگ کے دوران کچھ اسی طرح کا رویہ اختیار کیا تھا اور تصدیق نہیں کی تھی کہ آیا مودی آئندہ ماہ اس سمٹ کیلئے چین کا سفر کریں گے ۔ انھوں نے کہا تھا کہ اُنھیں اس تعلق سے کچھ اطلاع نہیں ہے۔ پانچ اُبھرتے ممالک برازیل ، روس ، انڈیا ، چین اور جنوبی افریقہ (BRICS) کا چوٹی اجلاس 3 تا 5 ستمبر چینی ساحلی شہر ژیامین میں مقرر ہے ۔

TOPPOPULARRECENT