Tuesday , December 11 2018

بریگزٹ معاہدہ کو یوروپی یونین کی منظوری

بروسیلز ۔25 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) یوروپی یونین کے قائدین نے اتوار کے دن تاریخی بریگزٹ معاہدہ کو اپنی منظوری دے دی ۔ اس طرح امیدجاگ گئی کہ آئندہ باہم قریبی تعلقات برطانیہ کے ساتھ برقرار رہیں گے ۔ بریگزٹ سے برطانیہ کی دستبرداری ایک سانحہ تھا ۔ یوروپی یونین سے 27قائدین کا اجلاس وزیراعظم برطانیہ تھریسامے کی درخواست پر منعقد کیا گیا تھا ۔جنہوں نے بریگزٹ معاہدہ کی منظوری دے دی تھی ۔ 29مارچ کو برطانیہ نے بریگزٹ معاہدہ سے دستبرداری اختیار کرلی تھی اور اس پر برطانیہ میں استصواب عامہ بھی منعقد ہوا تھا ۔ جس کے نتیجہ میں بریگزٹ مخالف حکومت زوال پذیر ہوگئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT