Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / بریگزٹ پر صورتحال واضح ہوجائیگی:اٹلی

بریگزٹ پر صورتحال واضح ہوجائیگی:اٹلی

روم ۔ 23 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) اطالوی وزیرمعیشت پیئر کارلو پاڈوآن نے امید ظاہر کی ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے وقت اور اس عمل کے باقاعدہ آغاز سے متعلق مزید واضح صورتحال سامنے آجائیگی۔ انہوں نے کہا کہ بریگزٹ ریفرنڈم کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیریقینی کی صورت حال مالیاتی منڈیوں پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے واضح راستہ اپنا کر بے یقینی کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور حکومتوں کی جانب سے ترقی کے شعبے میں اخراجات کی کمی کی ایک وجہ یہ بھی ہے۔
حلب میں باغیوں کے حملے میں
38 سرکاری فوجی ہلاک
بیروت ۔ 23 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام)شام کے جنگ زدہ شہر حلب میں اپوزیشن فورسز نے ایک سرنگ میں دھماکہ کرکے شامی حکومت کی وفادار فوج کے 38 اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والی آبزرویٹری نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اپوزیشن فورسز نے شامی فوج کے ایک کیمپ کو زیرزمین سرنگ کے ذریعے دھماکوں سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں درجنوں سرکاری فوجی ہلاک ہوگئے۔انسانی حقوق آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ اپوزیشن فورسز نے حلب میں شامی فوج کے ایک اہم مرکز کے نیچے سرنگ کھودی اور اس میں دھماکے کردیے جس کے نتیجے میں سرنگ کے اوپر بنی عمارت زمین بوس ہوگئی اور 38 فوجی ہلاک ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT