Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بزم حامدؔ کریم نگر کا طرحی و غیر طرحی مشاعرہ

بزم حامدؔ کریم نگر کا طرحی و غیر طرحی مشاعرہ

کریم نگر /17 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بزم حامد کریم نگر کا 79 واں طرحی و غیر طرحی مشاعرہ بتاریخ 15 اگست بروز اتوار بوقت 2 بجے دن بمقام کریسٹنٹ انگلش میڈیم ہائی اسکول مکرم پورہ کریم نگر بصدارت محمد عبدالرقیب حامد لطیفی ( کرسپانڈنٹ ھدی اسکول مکرم پورہ کریم نگر ) منعقد ہوا ۔ مہمانان خصوصی ڈاکٹر بشیر احمد محمد عبدالحی شعیب لطیفی ( ناظم ضلع جماعت اسلامی کریم نگر ) اور ڈاکٹر بہادر علی ( سابقہ پرنسپل اسلامیہ ڈگری کالج ورنگل ) تھے ۔ محمد عبدالحی شعیب لطیفی کی تلاوت کلام پاک سے محفل کا آغاز ہوا ۔منظر لطیفی کے سانحہ ارتحال پر صدر جلسہ و مشاعرہ محمد عبدالرقیب حامد لطیفی ڈاکٹر بشیر احمد شعیب لطیفی ، سعید لطیفی ( فرزند نظیرؔ لطیفی ) نے تعزیتی کلمات پیش کئے ۔ جناب سید مظفر الدین نے منظر لطیفی کی نعت پیش کی ۔ اس کے ساتھ ہی مشاعرہ کا آغاز ہوا ۔ طرحی و غیر طرحی دور میں اظہار حسین اظہارؔ ، محمد امجد سلیم امجد ، فیصل ، وارثی روشن علی کرنلؔ ، نعیم نشترؔ ، افسر عثمانی ، افضل علی وارثی ، حفیظ انجمؔ مقامی شعراء کے علاوہ شعیب الحق طالب ( جگتیال ) صابرؔ کاغذنگری ، حمید عکسی ، پروفیسر احمد حسین خیالؔ ، اقبال درد، ڈاکٹر عزیز عرسیؔ اجمل محسن ، تاج مضطر ، علی الدین گوہرؔ ( ورنگل ) ، جمیل نظام آبادی ، شکیل حیدر ، ڈاکٹر نعیم سلیمی، شیخ نعیم، ۔ کوکب ذکی ، ڈاکٹر خواجہ فریدالدین صادقؔ ، انجم شافعی ، ناقد رزاقی ، اقبال شیدائی ( حیدرآباد ) نے اپنا کلام پیش کیا ۔ نظامت کے فرائض افسر عثمانی نے انجام دئے ۔ صدر بزم محمد عبدالحمید الحق قادری کے شکریہ پر مشاعرہ اختتام کو پہونچا ۔

TOPPOPULARRECENT