Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بزم حامد کریم نگر کا طرحی و غیر طرحی مشاعرہ

بزم حامد کریم نگر کا طرحی و غیر طرحی مشاعرہ

کریم نگر 24 اپریل (فیاکس) محمد عبدالحمید الحق قادری (صدر بزم حامد کریم نگر) کی اطلاع کے بموجب بزم حامد کریم نگر کا 77 واں طرحی و غیر طرحی مشاعرہ 26 اپریل بروز اتوار بوقت 2 بجے دن بمقام دفتر بزم حامد کریم نگر مکان نمبر 3-5-74 محلہ کوٹلہ شیخان کریم نگر بصدارت محمد قدیر محی الدین منعقد ہوگا۔ مہمانان خصوصی حبیب خان (دوبئی)، سید سلیمان توکلی سرپر

کریم نگر 24 اپریل (فیاکس) محمد عبدالحمید الحق قادری (صدر بزم حامد کریم نگر) کی اطلاع کے بموجب بزم حامد کریم نگر کا 77 واں طرحی و غیر طرحی مشاعرہ 26 اپریل بروز اتوار بوقت 2 بجے دن بمقام دفتر بزم حامد کریم نگر مکان نمبر 3-5-74 محلہ کوٹلہ شیخان کریم نگر بصدارت محمد قدیر محی الدین منعقد ہوگا۔ مہمانان خصوصی حبیب خان (دوبئی)، سید سلیمان توکلی سرپرست بزم شاہین کریم نگر ہوں گے۔ اس مشاعرہ میں مہمان شعراء کی حیثیت سے حمید عکسی (ورنگل)، حامد حسین حامد (ورنگل)، اقبال دردؔ (ورنگل)، اجمل محسن (ورنگل) اور انجم شافعی (حیدرآباد) شرکت کریں گے۔ صدر بزم محمد عبدالحمید الحق قادری، محمد فصیح احمد خان اور سرور شاہ بیابانی (سکریٹری سوٹا کریم نگر) نے تمام اہل ذوق حضرات سے معہ احباب پابندی وقت شرکت کی خواہش کی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT