Tuesday , January 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بزم حامد کریم نگر کا مشاعرہ

بزم حامد کریم نگر کا مشاعرہ

کریم نگر /25 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بزم حامد کریم نگر کا 74 واں طرحی و غیر طرحی مشاعرہ بتاریخ 24 اگست کو بمکان محمد عبدالمجید الحق قادر ( صدر بزم حامد کریم نگر ) بصدارت محمد مصطفی علی انصاری ( جنرل سکریٹری مسلم سینئیر سٹیزن کریم نگر ) منعقد ہوا ۔ مہمانان خصوصی محمد عبدالرشید منظر لطیفی اور اجمل محسن ورنگل تھے ۔ منظر لطیفی کی تلاوت کلام

کریم نگر /25 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بزم حامد کریم نگر کا 74 واں طرحی و غیر طرحی مشاعرہ بتاریخ 24 اگست کو بمکان محمد عبدالمجید الحق قادر ( صدر بزم حامد کریم نگر ) بصدارت محمد مصطفی علی انصاری ( جنرل سکریٹری مسلم سینئیر سٹیزن کریم نگر ) منعقد ہوا ۔ مہمانان خصوصی محمد عبدالرشید منظر لطیفی اور اجمل محسن ورنگل تھے ۔ منظر لطیفی کی تلاوت کلام مجید سے مشاعرہ کا آغاز ہوا ۔ حمد باری تعالی افسر عثمانی اور نعت شریف فصیح الدین فصیح نے پیش کی ۔ طرحی و غیر طرحی دور میں مرزا یوسف بیگ ، محمد امجد سلیم امجد ، منظر لطیفی ، الیاس حسین نصیب ، روشن علی کرنل ، نعیم نشتر ، افسر عثمانی ، افضل علی وارثی ، حفیظ انجم ، قدیر طاہر کے علاوہ مہمان شاعر اجمل محسن ( ورنگل ) نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ فرمایا ۔ بزم کا آئندہ مشاعرہ 23 نومبر کو ہوگا ۔ مصرعہ طرح دیا گیا ہے ۔ (1) میری نگاہ میں ہیں گردش زمانے کی ۔ (2) نہ کوئی شاخ ہے اپنی نہ آشتانہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT