Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / بزم خواتین کا اسکول و کالجس کی طالبات کیلئے سالانہ پروگرام

بزم خواتین کا اسکول و کالجس کی طالبات کیلئے سالانہ پروگرام

یوم رحمۃ اللعالمینؐ کے ضمن میں نعت سرور کونینؐ ،حسن قرأت، سیرت طیبہ کوئز اور مضمون نویسی کے مقابلے
حیدرآباد 20نومبر (پریس نوٹ) بزم خواتین کے زیراہتمام 59 ویں سالانہ جلسہ یوم رحمۃ اللعالمین ﷺ کے ضمن میں اسکول و کالجس کی طالبات اور خواتین کے لئے مختلف مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں۔ ہر اسکول اور کالج سے صرف ایک ٹیم حصہ لے سکتی ہے۔ طالبات کے لئے نعت سرور کونین ﷺ کے گروپ مقابلے ہفتہ 28 نومبر کو 9.30 بجے صبح سے رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر میں مقرر ہیں۔ مقابلہ نعت کے لئے ہر گروپ کم سے کم 5 اور زیادہ سے زیادہ 9 طالبات پر مشتمل ہوسکتا ہے۔ طالبات کے لئے مقابلہ حسن قرأت ہفتہ 5 ڈسمبر کو 9.30 بجے صبح سے وکٹری فنکشن ہال روبرو فتح میدان کے ایل کے کامپلکس منعقد ہوگا۔ مقابلہ حسن قرأت میں ججس کے بتائے ہوئے رجوع قرآن مجید دیکھ کر پڑھنا ہوگا۔ خواتین و طالبات کے لئے مضمون نویسی کے مقابلوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کے لئے دو عنوانات دیئے گئے ہیں۔ دونوں مضامین کے لئے علیحدہ انعامات دیئے جائیں گے۔ ’’اسلامی تعلیمات پر کس طرح عمل پیرا ہوں کہ قوم کی صحیح رہنمائی کی جاسکے‘‘ اور ’’ْجغرافیائی علوم قرآن کی روشنی میں‘‘ عنوانات مقرر کئے گئے ہیں۔ مقابلے مضمون نویسی کے مضامین ہفتہ 12 ڈسمبر کو شام 5 بجے تک دفتر بزم خواتین ’’صراط الحمید‘‘ 10-1-1190/1 اے سی گارڈس حیدرآباد پر روانہ کئے جاسکتے ہیں۔ مقابلوں کے انعام یافتگان کو انعامات بزم خواتین کے سالانہ جلسہ یوم رحمۃ اللعالمینؐ میں دیئے جائیں گے۔ مزید معلومات اور تفصیلات کے لئے فون نمبرات پر محترمہ امۃ الغفور صادقہ سے 9246195066 یا 040-23316422 ، محترمہ اجیرالنساء سے 9885225381 ، محترمہ ساجدہ ملک سے 879027236 اور 9703688209 پر ربط کریں یا ای میل [email protected] کریں۔

TOPPOPULARRECENT