Thursday , June 21 2018
Home / مذہبی خبریں / بزم رحمت عالم کا آج کاپرا میں جلسہ پیغام کربلا

بزم رحمت عالم کا آج کاپرا میں جلسہ پیغام کربلا

مولانا شمیم الزماں قادری کا خصوصی خطاب

مولانا شمیم الزماں قادری کا خصوصی خطاب
حیدرآباد ۔ 3 ۔ نومبر (پریس نوٹ) کل ہند بزم رحمت عالم کے زیر اہتمام 4 نومبر منگل بعد نماز عشاء بمقام نزد عیدگاہ جامع مسجد نوری سائی بابا نگر کالونی دمائی گوڑہ کا پرامیں بڑے پیمانے پر جلسہ پیغام کربلا منعقد ہو گا جس کی صدارت جناب ایم اے مجیب ایڈوکیٹ صدر بزم کریں گے۔ کولکتہ کے مہمان عالم دین مولانا محمد شمیم الزماں قادری کا خصوصی خطاب جبکہ مولانا ارشد رضا نوری نعیمی کے علاوہ دیگر علمائے دین بھی مخاطب کریں گے ۔ حافظ و قاری سہیل احمد کی قرات کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوگا۔ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم و بارگاہ حضرت سیدنا امام حسین ؓ میں حافظ و قاری کمال حسین ،مولوی شجاعت علی ، نذرانہ عقیدت پیش کریں گے کنوینرس جلسہ سید سردار علی شاہ قادری ، محمد بشیر، محمد محمود علی ، سید منیر، شیخ قاسم ولی اور محمد جلیل کے بموجب سامعین کی سماعت اور بصارت کے لئے عصری آلات کا معقول نظم رہے گا اور دختراں ملت کیلئے پردہ کا علحدہ انتظام رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT