Monday , December 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بزم کہکشاں محبوب نگر کا اجلاس

بزم کہکشاں محبوب نگر کا اجلاس

محبوب نگر /13 اپریل ( فیاکس ) آئے دن مسلمانوں پر قتل و خون غارتگیری ظلم و ستم کے ذریعہ زندگیوں کے چین و سکون پر ضرب لگائی جارہی ہے ۔ اس طرح مسلمانوں کے جان و مال کا تحفظ ایک سنگین مسئلہ بن گیا ہے ۔ اس طرح کے عمل سے انسانیت بھی شرمسار ہو رہی ہے ۔ اسی دردمند فکر کو لینے بزم کہکشاں محبوب نگر کے زیر اہتمام بتاریخ 14 اپریل 7 بجے شام بمقام گلوبل انگلش میڈیم اسکول نیو ٹاون میں ایک جلسہ کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ جس کی صدارت ڈاکٹر شیخ سیادت علی کریں گے ۔ جلسہ کا آغاز قرآن کلام پاک و نعت شریف سے ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT