Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بسواکلیان میں جماعت اسلامی ہند کی جانب سے رمضان راشن کی تقسیم

بسواکلیان میں جماعت اسلامی ہند کی جانب سے رمضان راشن کی تقسیم

بسواکلیان ۔18جولائی(ای میل) جماعت اسلامی ہند بسواکلیان کی جانب سے ،غریب ،بیوئوں ،بے سہارا ،یتیم و یسیرمستحقین میں ماہِ رمضان المبارک کے پیش نظر رمضان راشن کے پاکٹس تقسیم کے گئے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد یوسف الدین نیلنگے امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بسواکلیان نے کہا ۔جماعت اسلامی اس ملک میں گزشتہ 65سال سے اقامت دین کا کام کرر

بسواکلیان ۔18جولائی(ای میل) جماعت اسلامی ہند بسواکلیان کی جانب سے ،غریب ،بیوئوں ،بے سہارا ،یتیم و یسیرمستحقین میں ماہِ رمضان المبارک کے پیش نظر رمضان راشن کے پاکٹس تقسیم کے گئے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد یوسف الدین نیلنگے امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بسواکلیان نے کہا ۔جماعت اسلامی اس ملک میں گزشتہ 65سال سے اقامت دین کا کام کررہی ہے ، اس کے مختلف شعبہ جات ہیں ، شعبہ اسلامی معاشرہ ، شعبہ ملی مسائل اور شعبہ خدمت خلق ، شعبہ خدمت خلق کو وہ ایک اپنا دینی فریضہ سمجھتی ہے، حضور اکرمﷺ کا اسواء تھا آپ ﷺ ابتداہی سے غریبوں ، بیوئوں اسر ضرورت مند لوگوں کی مدد کرتے تھے،اسی کے پیش نظر مقامی جماعت اسلامی بسواکلیان نے ہر سال کی طرح اس سال بھی پچاس 50 خاندانوں تک رمضان راشن کے پاکٹس تقسیم کئے ،انشاء اللہ کوشش ہے اس رمضان میں 100 ضرورت مند خاندانوں تک راشن کے پاکٹس پہنچائے جائیں گئے، امر مقامی نے عوام سے خواہش کی ہے کہ اپنے زکواۃ ،صدقات اور خصوصی عطیات کو جماعت اسلامی بسواکلیان کے بیت المال میں جمع کرائیں تاکے مذید ضرورت مندوں تک ان کا حق ان کے گھروں تک پہنچایا جائے، اس کے ذمہ دار پرویز عالم کاریگر اور مشتاق احمد بھوسگے ہیں ، ان سے رابطہ کر کے اپنی رقومات جمع کریں اور رسید حاصل کریں ،اس تقسیم کے پروگرام کا آغاز محمد ذولفقار احمد چابکسوار کی قرات کالام پاک سے ہوا۔

TOPPOPULARRECENT