Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بسواکلیان میں گنیش وسرجن کا پرامن اختتام

بسواکلیان میں گنیش وسرجن کا پرامن اختتام

بسوا کلیان۔/18ستمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بسواکلیان میں گنیش وسرجن کا  پُرامن اختتام ہوا۔گزشتہ سال کچھ نا خوشگوار واقعات کے بعد کشیدگی سے ماحول خراب ہوچُکا تھا۔ اس سال پولس سپرٹنڈینٹ کی زیر نگرانی پولس کی بھاری جمعیت کا بندوبست کیا گیاتھا۔اس سال غیر مسلم بھائیوں نے پولیس کی ہدایت کے مطابق گلال کا استعمال کم کیا۔ ہندو بھائیوں کی جانب  سے مسلم علاقوںمیں اپنے طور پرتوازن برقرار رکھا۔ اس موقع پر بسواکلیان کے مختلف تنظیموںکی جانب سے پولیس کے بہتر انتظامات کی ستائش کی گئی اور پُر امن وسرجن قبل از وقت کے پُرامن اختتام کر نے پر جناب میر وارث علی سابق بی ڈی اے چیرمن بسواکلیان جناب انور بھوسگے کانگرس لیڈر جناب یونس ٹیچر جناب امیرسیٹھ جناب مُشتاق بھوسگے صدر جامع مسجد کمیٹی جناب چاند پاشا کباڈی صدر شاہپور مسجد کمیٹی جناب یوسف نیلنگے صدر جماعت اسلامی بسواکلیان  وغیرہ نے سرکل انسپکٹر بسواکلیان شوانند گوڈا  اور انسپکٹر پنڈت ساگر اور سرکل انسپکٹر رورل راٹھوڑ کی شال پوشی اور گلپوشی کر کے اظہار تشکر کیا اور گنیش منڈلوں کے ذمہ داروں کو بھی پُرخلوص مبارکباد دیتے ہوئے آیندہ بھی اسے طرح بھائی چارہ کو بر قرار رکھنے کی امید ظاہرکی۔۔

TOPPOPULARRECENT